وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید( نشانِ حیدر) کے 27ویں یوم شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے
وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی کا کیپٹن کرنل شیر خان شہیدکو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید( نشانِ حیدر) کے 27ویں یوم شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔ اتوار کو وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ قوم اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھے گی۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بے مثال جرات، استقامت اور وطن سے غیر متزلزل وفاداری نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، ایسے بہادر اور دلیر جوانوں کی قربانیوں کی بدولت ہمارا ملک محفوظ ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظیم قربانی ہمیشہ قوم کے لیے حوصلے، عزم اور حب الوطنی کی روشن مثال بنی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج اور شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر کرتی ہے، وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہر سپوت کو سلام پیش کرتے ہیں۔








