اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سے افغان مہاجرین کے انخلاءکا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو تین ہزار 971 افراد افغانستان واپس پہنچ گئے۔ واپس جانے والے افراد کو 400 ڈالر فی کس دیئے جا رہے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے حکام کے مطابق پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو 3971 افراد واپس افغانستان پہنچ گئے ہیں