صوابی۔ 18 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پرنصف صدی بعد سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے اور دنیا نے تسلیم کیا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، سلامتی کونسل کے اجلاس سے کشمیری عوام کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرغز میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ …
مسئلہ کشمیر پرنصف صدی بعد سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، اسد قیصر

مزید خبریں
صوابی۔ 18 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پرنصف صدی بعد سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے اور دنیا نے تسلیم کیا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، سلامتی کونسل کے اجلاس سے کشمیری عوام کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرغز میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری اور کوششوں سے بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ٹوٹی ہے جو کہ پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ ہم کشمیر کے لیے ہر حد تک جائیں گے پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑرہا ہے۔ بھارت نے کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ کشمیریوں کے بنیادی حقوق معطل ہیں۔ پورے علاقے میں کرفیو ہے اور ذرائع ابلاغ پر پابندی ہے۔ پورے علاقے کو بند کر کے جیل میں تبدیل کر دیا گیا








