مسافروں کو زائد کرایہ موقع پر واپس دلایا جائے، کمشنرکراچی محمد سلیم راجپوت

مسافروں کو زائد کرایہ موقع پر واپس دلایا جائے، کمشنرکراچی محمد سلیم راجپوت

کراچی۔ 08 اپریل (اے پی پی):کمشنرکراچی محمد سلیم راجپوت نے ڈپٹی کمشنرز اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ انٹر سٹی بسوں کو پابند کریں کہ وہ عید الفطر کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کریں اور مقررہ کرایوں کی خلاف ورزی کر نے والے بس آپریٹرز کے خلاف بلا رعایت قانونی کاررائ کریں

، اس سلسلہ میں انہوں نے متعلقہ افسران کو تحریری احکامات جاری کیے ہیں۔ پیر کو انہوں نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی، تمام ڈپٹی کمشنرز تمام ایس ایس پی پولیس، سیکرٹری پروینشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ایک خط لکھا ہے

جس میں انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ ماس ٹرانزٹ اینڈ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے ایک خط کے ذریعے کراچی انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ صوبہ او ر ملک کے دوسرے شہروں میں اپنے گھروں کو جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہے

لہذا ڈپٹی کمشنرز متعلقہ پولیس افسران کے ساتھ خصوصی ٹیمیں بنائں، بس ٹرمنلز بس اسٹاپس اور دیگر مقا مات سے چلنے والے مقامات کا دورہ کریں اور پولیس کے ساتھ مل کر زائد کرایہ سے متعلق شکایت کی فوری روک تھام کریں اور اس کا ازالہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان بس آپریٹرز کے خلاف کارروائ کرائں جو زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں اور ان سے لی جائے والی زائد رقم مسافروں کو موقع پر واپس دلائیں۔