مستقبل میں سرمایہ کاری اقدام“ کانفرنس سعودی دارالحکومت میں جاری 60 ممالک سے2500 مندوبین اور سرکردہ کاروباری شخصیات شریک

” ریاض ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تین روزہ تاریخی سرمایہ کاری کانفرنس گزشتہ روزشروع ہوئی، جس میں سعودی عرب کی جانب سے اپنی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے ویژن 2030ءکے تحت اصلاحات اور اقدامات کو اجاگر کیا جارہا ہے۔مستقبل سرمایہ کاری اقدام کے عنوان سے یہ کانفرنس جاری رہے گی۔اس کا مرکزی موضوع دنیا میں سب سے بڑے خود مختار سرکاری …

” ریاض ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تین روزہ تاریخی سرمایہ کاری کانفرنس گزشتہ روزشروع ہوئی، جس میں سعودی عرب کی جانب سے اپنی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے ویژن 2030ءکے تحت اصلاحات اور اقدامات کو اجاگر کیا جارہا ہے۔مستقبل سرمایہ کاری اقدام کے عنوان سے یہ کانفرنس جاری رہے گی۔اس کا مرکزی موضوع دنیا میں سب سے بڑے خود مختار سرکاری سرمایہ کاری فنڈ کا قیام اور معاشی اصلاحات ہیں۔اس فنڈ سے سعودی عرب نے گذشتہ سال ٹرانسپورٹ کے شعبے میں خدمات مہیا کرنے والی کمپنی اوبر میں ساڑھے تین ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تھی۔سعودی ولی عہد اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے شرکاء کو ان مواقع اور درپیش چیلنجز پر غور وفکر اور بحث ومباحثے کی دعوت دی ہے جن کی وجہ سے آئندہ عشروں میں عالمی معیشت اور سرمایہ کاری کے ماحول کا ناک ونقشہ بنے گا۔کانفرنس میں60 سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھنے والے 25 سو سے زیادہ مندوبین اور سرکردہ کاروباری شخصیات شریک ہیں۔

Leave a Reply