مستقبل چین میں ہے” غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اتفاق رائے بن گیا ، چینی میڈ یا

7
Chinese health experts
Chinese health experts

بیجنگ۔22جون (اے پی پی):ملٹی نیشنل کارپوریشنزکے رہنماؤں کی چھٹی چھنگ ڈاؤ سمٹ میں اٹلی کے ای این آئی گروپ کے چین میں چیئرمین جیووانی نے کہا ہے کہ چینی مارکیٹ نہ صرف مواقع سے بھری ہوئی ہے بلکہ قابل اعتماد اور غیر متزلزل بھی ہے، میرے خیال میں مستقبل چین میں ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے اجلاس میں بہت سے غیر ملکی کاروباری اداروں کے ایگزیکٹوز نے کہا کہ چینی مارکیٹ کے "بے مثال فائدے” ہیں۔

ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے چین کے پہلے قومی سطح کے اقتصادی اور تجارتی ایونٹ کے طور پر سمٹ میں 465 ملٹی نیشنل کمپنیوں کے 570 مہمانوں نے شرکت کی جو ایک ریکارڈ ہے۔ سمٹ میں دستخط کیے گئے معاہدوں کی مجموعی رقم 5.93 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

سمٹ میں شرکت کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کا خیال ہے کہ "چینی آر اینڈ ڈی” عالمی ترتیب میں ناگزیر ہے۔

یہاں مارکیٹ، ٹیلنٹ اور جدت طرازی کے وسائل کا بھرپور استعمال کرکے ہی اپنی عالمی مسابقتی صلاحیت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

ان کا ماننا تھا کہ قابل تجدید توانائی، سمندری پانی کی ڈی سیلینیشن، اور ہائیڈروجن توانائی کے شعبوں میں چین کی سبز تبدیلی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔