مسجد الاقصی پر اسرائیلی فورسز کا حملہ، اسرائیلی اور فلسطینی حکام تحمل کا مظاہرہ کریں، نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ

112
Geng Shuang, Deputy Permanent Representative
Geng Shuang, Deputy Permanent Representative

اقوام متحدہ۔6اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی اور فلسطینی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے پرتشدد کارروائی کے بعد تحمل کا مظاہرہ کریں۔ مشرق وسطی امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے سپیشل کوآرڈینیٹر ٹور وینس لینڈ نے کہاکہ ان کے لیے مسجد الاقصی کے اندر تشدد کے مناظر خوفناک( he was appalled ) ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں پر تشدد اور بڑی تعداد میں گرفتاریاں پریشان کن ہیں۔

اقوام متحدہ کے مندوب نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ اور عبادت گاہیں محفوظ اور پرامن مذہبی عکاسی کے لیے ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے آغاز سے تقریباً 6لاکھ افراد مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات پر آئے۔ انہوں نے سیاسی، مذہبی اور کمیونٹی رہنمائوں سے اپیل کی کہ وہ اشتعال انگیزی، اشتعال انگیز بیان بازی اور اشتعال انگیز اقدامات کو مسترد کریں۔

انہوں نے اصرار کیا کہ مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھا جانا چاہیے، اردن کے خصوصی کردار کے مطابق، جو ان کے نگہبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام رہنماؤں کو ذمہ داری سے کام کرنا چاہیے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔