مکہ مکرمہ۔31اگست (اے پی پی):مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور اطراف کے علاقوں میں بارشکے بعد عمرہ، طواف اور نماز ادا کرنے والوں کے چہرے کھل اٹھے۔ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور اطراف میں بارش کے دوران عمرہ کرنے والے زائرین خشوع و خضوع کے ساتھ دعاؤں میں مصروف رہے۔الحرمین الشریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں مختلف خدمات اور صفائی پر مامور مختلف اداروں کے تعاون سے فوری طور پر بارش کے پانی اور اپنی ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد کیا۔
بارش کے دوران مطاف، نماز کی جگہیں، داخلی اور خارجی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش کی صفائی اور اسے خشک کرنے کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے۔حرمین انتظامیہ بارش اور اس طرح کے موسم میں مسجد الحرام آنے والے زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے انتہائی بہترین انتظامات کرتی ہے۔