مسجد الحرام میں بارش کی صورت میں زائرین کے لیے ہدایات جاری

156
عازمین حج کا بہترین انتظامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد سلمان سے اظہار تشکر

مکہ مکرمہ۔14نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی صدارت عامہ برائے امور حرمین الشریفین نے مسجد الحرام میں آنے والے عمرہ زائرین اور نمازیوں کے لیےبارش کی صورت میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان ہدایات کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہےکہ بارش میں مسجد حرام میں زائرین کی عبادت میں کوئی خلل نہ آئے اور تمام زائرین سکون اور اطمینان کے ساتھ عبادت کرسکیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق صدارت عامہ نےہدایات میں کہا کہ زائرین سلائیڈز اور ڈھلوانوں پرچلنے سے گریز کریں،بارش کی حالت میں چلتے ہوئےپلاسٹک کے اینٹی سلپ واکرز ضرور استعمال کریں اور بارش ہونے پر کھلی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

صدارت عامہ نے بچوں کو تالابوں یا بارش میں نہ جانے کے لیے احتیاط برتنے کی سفارش کی ہے۔ زائرین صفائی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ بارش کی صورت میں کسی بھی حوالے سےشکایت یا اطلا ع کے لیے ہیلپ لائن "1966” پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ زائرین اور نمازی بارش کے دوران موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دعا اور استغفار کریں۔

سعودی روڈ سکیورٹی کی سپیشل فورسز کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شہریوں کے لیے بارش کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان میں کہا گیا ہے کہ بارش میں گھر سے باہر نکلنے کے بعد بالخصوص گاڑی چلاتے ہوئے موبائل کا استعمال کرنے سے گریز کریں، گاڑی کے شیشے بند رکھیں اور کار کے ایئر فیچر ، ونڈشیلڈ وائپرز کا استعمال کریں۔ اپنی اور سامنے والی کار کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں اور جب تک ضروری نہ ہو سگنل استعمال کیے بغیرسڑک پار نہ کریں۔