ریاض۔14نومبر (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کے دوران رواں سال اب تک20 لاکھ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کےحوالے سے بتایا کہ دنیا کے مختلف ممالک سےاب تک19 لاکھ 64 ہزار 964افراد عمرہ لہ ادائیگی کے لیے پہنچے ہیں۔ وزارت کے مطابق عمرہ ادائیگی کا یہ …
عمرہ سیزن کے دوران رواں سال اب تک20 لاکھ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، وزارت حج و عمرہ

مزید خبریں
ریاض۔14نومبر (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کے دوران رواں سال اب تک20 لاکھ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کےحوالے سے بتایا کہ دنیا کے مختلف ممالک سےاب تک19 لاکھ 64 ہزار 964افراد عمرہ لہ ادائیگی کے لیے پہنچے ہیں۔
وزارت کے مطابق عمرہ ادائیگی کا یہ سیزن یکم محرم الحرام سے شروع ہو کر 20 ذوالقعدہ تک جاری رہے گا، جس کے بعد حج سیزن شروع ہو جائے گا۔ رواں سیزن کےزمینی راستوں سے ایک لاکھ 80 ہزار 363اور بحری راستے سے 1209 افراد سعودی عرب پہنچے ، سب سے زیادہ آبادی کے حامل مسلم ملک انڈونیشیا سے عمرے کے لیے آنے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ 5لاکھ51ہزار410 ہے۔
دوسرے نمبر پر پاکستان ہے جہاں سے 3لاکھ 70ہزار 83 افراد آئے ، بھارت، عراق مصر اور بنگلہ دیش سےیہ تعداد بالترتیب 230794 ، 150109، 101657 ، اور 11984 ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے عمرے کے لیے ویزے کی مدت ایک ماہ سے بڑھا کر تین ماہ کر دی ہےجس کے دوران زائرین پورے سعودیہ میں ہر جگہ جا سکتے ہیں۔








