گورنر خیبرپختونخوا کی مکہ ر یجن کی طرف ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مکہ ر یجن کی طرف ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مقامات کی حرمت اور سلامتی ہر مسلمان کے لئے انتہائی اہم ہے، ایسی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے۔ بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہئے جبکہ مقدس مقامات کے تحفظ …

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مکہ ر یجن کی طرف ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مقامات کی حرمت اور سلامتی ہر مسلمان کے لئے انتہائی اہم ہے، ایسی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے۔ بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہئے جبکہ مقدس مقامات کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ مسلم دنیا مقدس مقامات کے تحفظ اور سلامتی کے معاملے پر متحد ہے، خطے میں امن و استحکام کے لئے تمام فریقین کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بنیں۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور دیگر مقدس مقامات کا تحفظ پوری امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری اور جذبات سے وابستہ معاملہ ہے۔

 

مزید خبریں