مسجد الحرام میں دنیا کی سب سے بڑی چھتری جلد نصب کی جائے گی

مکہ مکرمہ۔04 اکتوبر(اے پی پی)مسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع والے شمال مغربی صحن میں دنیا کی سب سے بڑی چھتری چند دنوں میں نصب کی جائے گی۔سعودی اخبار کے مطابق دیو ہیکل چھتری کے سائبان تلے 3500 افراد نماز ادا کرسکیں گے۔ اسکا رقبہ 53×53میٹر ہے۔ چھتری کا وزن 500 ٹن سے زیادہ ہوگا۔ یہ 30میٹر اونچی ہوگی۔ نمازیوں کو درکار جملہ خدمات سے آراستہ ہوگی۔ یہاں پینے کے پانی، وضو خانے اور ہوا کو خوشگوار رکھنے والا نظام ، رہنما بورڈز، صوتی نظام اور سی سی ٹی وی کیمرے کا انتظام ہوگا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مسجد الحرام کی توسیع مطاف کی توسیع ، الحجون انڈر پاس، البیبان میں سروس اسٹیشن ، کدی پبلک ٹرانسپورٹ اسٹیشن کے کام جلد شروع کئے جائیں گے۔