ریاض ۔14مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد نبوی میں زائرین کی سہولت کے لیے باب السلام پر نئی ڈیجیٹل سروس فراہم کر دی گئی ہے ۔ اردو نیوزکے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں زائرین کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ڈیجیٹل سمارٹ سسٹم نصب کیا ہے جس کے ذریعے سلام عرض کرنے کے لیے جانے والوں …
مسجد نبوی، زائرین کی سہولت کے لیے باب السلام پر نئی ڈیجیٹل سروس فراہم

مزید خبریں
ریاض ۔14مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد نبوی میں زائرین کی سہولت کے لیے باب السلام پر نئی ڈیجیٹل سروس فراہم کر دی گئی ہے ۔
اردو نیوزکے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں زائرین کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ڈیجیٹل سمارٹ سسٹم نصب کیا ہے جس کے ذریعے سلام عرض کرنے کے لیے جانے والوں کو یہ معلوم ہو سکے گا کہ باب السلام سے آگے روضہ رسول ﷺ تک اژدحام کی صورتحال کیا ہے۔
جدید سسٹم پر مبنی انٹریکٹوسکرینز پر راستے کو رنگوں سے ظاہر کیا جارہا ہے۔ سبز رنگ کی روشنی اس امر کی علامت ہوگی کہ راستہ میں اژدحام معمولی ہے جبکہ پیلا رنگ درمیانے اور سرخ رنگ انتہائی اژدحام کی علامت ہے اس کے علاوہ سفید رنگ کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت عارضی طورپر خدمت فراہم نہیں کی جارہی۔
خیال رہے کہ مسجد نبوی الشریف میں روضہ رسول ﷺپر حاضری کے لیے باب السلام کے دائیں جانب سے ٹریک بنایا گیا ہے جہاں سے زائرین سیدھے روضہ پر پہنچتے ہیں جہاں وہ نبی اکرم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام پر سلام عرض کرکے دوسرے دروازے سے باہر نکل جاتے ہیں۔








