مسجد نبوی ؐمیں ایک ہفتے کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد

45
Masjid Nabwi
Masjid Nabwi

مدینہ منورہ۔17نومبر (اے پی پی):نومبر کے دوسرے ہفتے کے دوران 60 لاکھ 36 ہزار سے زیادہ زائرین مسجد نبویؐ آئے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ 6 سے 13 نومبر کے دوران 4 لاکھ 92 ہزار 349 سے زیادہ زائرین نے روضہ رسول ؐ پر حاضری دی اور ایک لاکھ 27 ہزار 671 نے ریاض الجنہ میں عبادت کی سعادت حاصل کی۔مسجد کی انتظامیہ نے کہا کہ اس مدت کے دوران 10ہزار 513 زائرین نے معمر افراد کے لیے مختص مقامات سے استفادہ کیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ زائرین میں 21ہزار 820 تحائف تقسیم کیے گئے۔ 56 ہزار 640 افراد کو مختلف مقامات کے راستوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ 48ہزار 230 کو مختلف زبانوں میں معلومات فراہم کی گئیں۔ 11ہزار 834زائرین نے لائبریریوں سے استفادہ کیا۔ 99 ہزار آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں جبکہ 91ہزار 813 زائرین میں افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔