مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 5.6 ملین زائرین کا خیرمقدم

مدینہ منورہ ۔4جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے مسجد نبوی امور نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 5.6 ملین سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے دوران 5.6 ملین اآنے والے زائرین میں سے 5,663,488 نے روضہ رسول ؐپر حاضری دی جبکہ 367,739 زائرین نے ریاض الجنہ …

مدینہ منورہ ۔4جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے مسجد نبوی امور نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 5.6 ملین سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے دوران 5.6 ملین اآنے والے زائرین میں سے 5,663,488 نے روضہ رسول ؐپر حاضری دی جبکہ 367,739 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔مخلتف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 46,731 زائرین کو ان کی زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کی گئی۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا ’1,460 ٹن زمزم زائرین کو مہیا کیا گیا جبکہ زمزم کے معیار کو برقرار رکھنے کےلیے 158 سیمپل جانچ کےلیے لیبارٹری بھیجے گئے۔مسجد نبوی میں سیناٹائزنگ اور صفائی کے لیے 24.256 لٹر سینیٹائز استعمال کیا گیا۔
جبکہ مسجد کے اندر مقررہ مقامات پرایک لاکھ 79 ہزار56 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے جو زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔