مدینہ منورہ ۔6جولائی (اے پی پی):مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 51 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی امور کی جنرل اتھارٹی نے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہگزشتہ ایک ہفتے کے دوران 51 لاکھ 7 ہزار 933 زائرین مسجد نبوی آئے،582361 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ اسی طرح ریاض الجنہ میں 259459 مرد و خواتین نے نماز ادا کی۔
اتھارٹی نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران 1570 ٹن زم زم استعمال کیا گیا جبکہ مختلف جگہوں پر 140822 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔اتھارٹی نے کہا کہ متعدد زبانوں میں مواصلاتی خدمات سے مختلف قومیت کے لوگوں نے فائدہ اٹھایا ان کی تعداد 135056 رہی۔