مسجد نبوی میں زیارتِ کا آغاز اتوار سے ہوگا ، انتظامیہ

مدینہ۔13اکتوبر (اے پی پی): سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں روضہ شریف میں نماز اور زیارت کا پہلا مرحلہ 18 اکتوبر اتوار سے شروع ہوگا ۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ اور سیکورٹی فورس کے اہلکار روضہ شریف میں نماز اور صلوة و سلام کے لیے آ نے والے زائرین کو منظم کریں گے ۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ کے ترجمان جمعان العسیری نے بتایا کہ زیارت کے خواہش مند اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کریں اس کے بغیر وہاں کسی کو نماز اور سلام کے لیے پہنچنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ پہلے مرحلے میں روضہ شریف کی 75 فیصد تک گنجائش کے حساب سے زائرین کو کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے ساتھ حاضری کی اجازت ہوگی۔