مسجد نبوی میں 117 برس قبل لگایا گیا بجلی کا بلب دار المدینہ عجائب گھر میں محفوظ

164
مسجد نبوی میں 117 برس قبل لگایا گیا بجلی کا بلب دار المدینہ عجائب گھر میں محفوظ
مسجد نبوی میں 117 برس قبل لگایا گیا بجلی کا بلب دار المدینہ عجائب گھر میں محفوظ

مدینہ منورہ۔11مارچ (اے پی پی):سعودی عر ب میں مسجد نبوی میں 117 برس قبل لگایا گیابجلی کا پہلا بلب دار المدینہ عجائب گھر میں محفوظ کر لیا گیا ہے۔

سعودی اخبار کے مطابق مسجد نبوی میں لگائے جانے والے بجلی کے پہلے بلب پر ایک چٹ لگی ہوئی ہے جس پر تحریر ہے کہ یہ بلب 1907( 1325ھ) میں مسجد نبوی میں لگایا گیا تھا اور یہی وہ تاریخ بھی ہے جب پہلی بار جزیرہ نمائے عرب میں بجلی متعارف ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ابتدا میں بجلی کا انتظام مدینہ منورہ کے سوا سعودی عرب کے کسی بھی علاقے میں نہیں تھا۔مسجد نبوی میں اس کی شروعات 2 بجلی گھروں سے ہوئی تھی، ان میں سے ایک کوئلے اور دوسرا مٹی کے تیل سے چلتا تھا اور 20 کلو واٹ بجلی تیار ہوتی تھی۔

علاوہ ازیں نماز فجر کے دوران مسجد نبوی میں روشنی کے لیے چارجڈ بیٹری سے استفادہ کیا جاتا تھا۔