راولپنڈی ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فوجی کمانڈرز کی گیدڑبھبکیوں کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوجی کمانڈرز کی جانب سے بیانات ان کی پریشانی کا واضح ثبوت ہیں، مقبوضہ وادی میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے بھارت الٹے بیانات دے رہا ہے،آزادی کشمیر کی جدوجہد کو دہشت گردی کی جانب جوڑنا بھارت …
مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فوجی کمانڈرز کی گیدڑبھبکیوں کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوجی کمانڈرز کی جانب سے بیانات ان کی پریشانی کا واضح ثبوت ہیں، مقبوضہ وادی میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے بھارت الٹے بیانات دے رہا ہے،آزادی کشمیر کی جدوجہد کو دہشت گردی کی جانب جوڑنا بھارت کی ناکامیوں کا ثبوت ہے۔منگل کو مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی فوجی کمانڈرز کی طرف سے آزاد جموں وکشمیر پربیان غیر ذمہ دارانہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت جموں وکشمیر میں صورتحال کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے، بھارت دنیا کی توجہ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے ہٹانا چاہتا ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔







