اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے ابتر حالات کا فوری نوٹس لے۔ پیر کو یہاں اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں سفاکیت کی نئی لہر شروع کر رکھی ہے،گھر گھر تلاشی …
مسلمانوں کے خلاف سفاکیت سے باز رکھنے کے لیے بھارت پر عالمی پابندیاں لگائی جائیں، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور
اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے ابتر حالات کا فوری نوٹس لے۔ پیر کو یہاں اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں سفاکیت کی نئی لہر شروع کر رکھی ہے،گھر گھر تلاشی کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے ۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، دنیا بھارت کے نسلی تعصب اور ہندو انتہا پسندی کا بھی نوٹس لے۔ بھارتی ہندو انتہا پسندی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ علی امین گنڈاپورنے کہا کہ مسلم امہ کو مسلمانوں باالخصوص کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حقوق کی آواز پرزور انداز میں بلند کرنا ہو گی۔ بھارت کو مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف سفاکیت سے باز رکھنے کے لیے عالمی پابندیاں لگائی جائیں۔ بھارت ایل او سی پر اشتعال انگیزی کو مسلسل ہوا دے رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔حق خوداردیت کے حصول تک کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔









