اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ مسلم امہ کے اتحاد کی بالخصوص پاکستان اور بالعموم اسلامی دنیا کو اشد ضرورت ہے، اتفاق اور یکجہتی کی فضا کیلئے کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے، علامہ طاہر اشرفی اس ضمن میں اہم کردر ادا کر رہے ہیں، کلین اینڈ گرین پاکستان صرف عمران خان کی ذمہ داری نہیں بلکہ …
مسلم امہ کے اتحاد کی بالخصوص پاکستان اور بالعموم اسلامی دنیا کو اشد ضرورت ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ مسلم امہ کے اتحاد کی بالخصوص پاکستان اور بالعموم اسلامی دنیا کو اشد ضرورت ہے، اتفاق اور یکجہتی کی فضا کیلئے کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے، علامہ طاہر اشرفی اس ضمن میں اہم کردر ادا کر رہے ہیں، کلین اینڈ گرین پاکستان صرف عمران خان کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوتھی پیغام اسلام کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام پاکستان علماءکونسل نے کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجوہانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اتحاد امت کیلئے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماءکرام کی نمائندگی ہے، اسی اتحاد اور اتفاق اور یکجہتی کی فضا کی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کو ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کا اعلان وزیراعظم عمران خان نے کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ منبر و محراب سے بھی سرسبز پاکستان کیلئے آواز آئے اور ہر پاکستانی اس میں اپنی قومی ذمہ داری پوری کرے۔








