اسلام آباد ۔11 اگست (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ(ن) کے قافلے نے جہلم میں قیام کے بعد لاہور کے لئے سفر کا آغاز کر دیا۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے بعد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف جنہوں نے گزشتہ روز اپنے قافلے سمیت جہلم میں قیام کیا تھا،تیسرے روز جہلم سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہو گیا ہے۔ امکان ہے کہ ان کا اگلا پڑاﺅ گوجرانوالہ میں ہو گا جہاں ان کے استقبال کی تیاریاں کر لی گئی،ان کے حق میں بینرز اور استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ کارکنان اپنے قائد کی جھلک دیکھنے کے لئے بے صبری سے منتظر ہیں۔ سیکیورٹی انتظامات کے لئے دوسرے اضلاع سے نفری بھی طلب کی گئی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گوجرانوالہ میں بھی اپنے پارٹی کارکنان سے خطاب کریں گے۔