سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا گوجرانوالہ میں ریلی کے شرکاءسے خطاب

گوجرانوالہ ۔11 اگست (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام ووٹ دیتے ہیں اور دوسرے نکال کر باہر پھینک دیتے ہیں، پاکستان کی تقدیر بدلنے تک نہ خود چین سے بیٹھوں گا اور نہ آپ کو چین سے بیٹھنے دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گوجرانوالہ میںریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فقید المثال …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

گوجرانوالہ ۔11 اگست (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام ووٹ دیتے ہیں اور دوسرے نکال کر باہر پھینک دیتے ہیں، پاکستان کی تقدیر بدلنے تک نہ خود چین سے بیٹھوں گا اور نہ آپ کو چین سے بیٹھنے دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گوجرانوالہ میںریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فقید المثال استقبال پر گوجرانوالہ کے عوام کا مشکور ہوں، یہ پیار محبت زندگی بھر نہیں بھولوں گا، گوجرانوالہ کے باسی مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور میں بھی آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، میں لاہور گھر جا رہا تھا، گوجرانوالہ والوں نے یہاں روک لیا۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی کیلئے جب مارچ کیا تو گوجرانوالہ پہنچنے پر جج بحال ہونے کا اعلان ہو گیا، یہ مبارک شہر ہے۔ عوام کے نعروں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ آئی لو یو ٹو، عوام نے نواز شریف کو وزیراعظم بنایا انہوں نے نکال دیا، عوام نواز شریف کو دوبارہ وزیراعظم بنائیں گے، یہ میرا مقصد نہیں ہے، میرا عوام کے سامنے یہ مقدمہ ہے کہ ملک کے مالک 20 کروڑ عوام ہیں یا نہیں ہیں، مجھے کس بات پر نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روشنیاں واپس آ رہی تھی، لوڈ شیڈنگ ختم ہو رہی تھی، سستی بجلی آ رہی تھی، ملک ترقی کر رہا تھا، بے روزگاری کا خاتمہ ہو رہا تھا، دنیا مان رہی تھی کہ پاکستان ترقی کر رہا ہے، تجارت بڑھنے لگی تھی، ملک میں موٹرویز اور شاہراہیں بن رہی تھیں، ملک میں امن قائم ہو رہا تھا، یہ مجھ کو راس نہیں آیا، ان لوگوں کو برداشت نہیں ہوا، یہ سوچا گیا کہ نواز شریف کامیاب ہو گیا تو آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی ان کی ہے

Leave a Reply