اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماﺅں نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے شریف فیملی کے خلاف دائر کیے گئے ضمنی ریفرنسز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ، ضمنی ریفرنس میں کوئی نیا اثاثہ اور الزام تو دور ایک شواہد تک نہیں مل سکا،عدالت عظمی نے نیب کو چھ ماہ کی مدت دی تھی ،ایک ڈیڑھ مہینے مدت …
مسلم لیگی راہنماﺅں وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیزاور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن نواز رانجھا کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماﺅں نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے شریف فیملی کے خلاف دائر کیے گئے ضمنی ریفرنسز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ، ضمنی ریفرنس میں کوئی نیا اثاثہ اور الزام تو دور ایک شواہد تک نہیں مل سکا،عدالت عظمی نے نیب کو چھ ماہ کی مدت دی تھی ،ایک ڈیڑھ مہینے مدت مکمل ہونے کو رہ گیا ہے ،نیب ریفرنس منہ کے بل گررہے ہیں ،چیئرمین نیب اور مانیٹری جج ضمنی ریفرنسز دائر ہونے سے پہلے میڈیا تک پہنچنے، واجد ضیاءکے خلاف بھی اپنے کزن کو 40ہزار پاﺅنڈ کی تحقیقات کے لئے خدمات حاصل کرنے پر ریفرنس لایا جائے ،نیب کا ضمنی ریفرنس جاری داستان میں ایک نیا شوشہ اور زخم کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنما و وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز ،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن نواز رانجھا نے پی آئی ڈی کے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا کہ پانامہ کیس کے حوالے سے نیب کے ضمنی ریفرنس کے حوالے سے تاثر دیا جارہا ہے کہ اس میں نئے شواہد ہیں ،حیرانگی اس بات پر ہوئی کہ ضمنی ریفرنس کی جو تفصیلات عدالت کے ذریعے فریقین تک پہنچنی تھی وہ اس سے پہلے ہی میڈیا کو بھجوا دیں گئیں ،قومی احتساب بیورو (نیب) بتائے کہ نیب آرڈیننس کی کونسی شق ریفرنسز کی تشہیر کا اختیار دیتا ہے ، ایک خاص تاثر قائم کرنے کے لئے کیس کو زیادہ استعمال کیا جارہا ہے لیکن ضمنی ریفرنس دیکھ کر یہ انکشاف ہوا کہ اس میں کوئی نیا اثاثہ ،الزام یا شواہد نہیں ہیں ،نیب نے خود اعتراف کیا کہ کوئی نہیں چیز ضمنی ریفرنس میں شامل نہیں ہے ۔







