مسلم لیگ (ن)کی حکومت ملک کو معاشی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے کا سفر جلد مکمل کرے گا،برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنے قائد محمد نوازشریف کے وژن کے مطابق ملک کو معاشی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے کا سفر جلد مکمل کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی بھی حکومتیں آئی ہیں اگر ان کی کارکردگی …

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنے قائد محمد نوازشریف کے وژن کے مطابق ملک کو معاشی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے کا سفر جلد مکمل کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی بھی حکومتیں آئی ہیں اگر ان کی کارکردگی کا تقابلی طور پر جائز لیا جائے تو صرف آپ کو مسلم لیگ(ن) وہ واحد جماعت نظر آئے گی جس نے پاکستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے اور پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ تقریبا 5 سالوں میں محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کو معاشی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے کے لیے قومی نوعیت کے بڑے اہم میگا منصوبے لگائے جن میںتوانائی کے منصوبے اور پاک چین اقتصادی راہداری اہم ہیں

مزید خبریں