مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اورچیف آرگنائزر مریم نوازشریف کے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں تنظیمی دوروں کے شیڈول کااعلان

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 لاہور XV سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نوازشریف 23 ہزار 598 ووٹ لیکر کامیاب

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اورچیف آرگنائزر مریم نوازشریف کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تنظیمی دوروں کے شیڈول کااعلان کردیاگیاہے۔ مسلم لیگ(ن) کی ترجمان اور وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز یکم فروری کو بہالپورمیں ورکرزکنونشن سےخطا ب کریں گی جبکہ 2 فروری کوبہاولپور میں پارٹی کاتنظیمی اجلاس ہو گا ، 5 فروری کو ملتان میں پارٹی کنونشن اور 6 فروری کو تنظیمی اجلاس منعقد ہو گا ۔ 9 فروری کو مریم نواز ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گی اور 10 فروری کو ایبٹ آبادمیں پارٹی کاتنظیمی اجلاس منعقد ہوگا۔ 15 فروری کو ڈیرہ غازی خان میں کنونشن اور جلسے سے مریم نوازخطاب کریں گی اور 16 فروری کو ڈی جی خان میں پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔ 19 فروری کوراولپنڈی میں ورکرزکنونشن ہو گا

جبکہ 20 فروری کوتنظیمی اجلاس منعقد ہو گا۔ 23 فروری کو مریم نوازشریف سرگودھا میں ورکر کنونشن سے خطاب کریں گی اور 24 فروری کو مریم نوازسرگودھا میں پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔ 27فروری کو ساہیوال میں ورکرزکنونشن ہوگا اور28 فروری کو مریم نواز پارٹی کےتنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔ 3 مارچ کو گوجرانوالہ میں کنونشن اور 4 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہو گا۔ 7 مارچ کو شیخوپورہ میں کنونشن اور 8 مارچ کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا۔ 11 مارچ کو فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کو کنونشن اور 12 مارچ کو پارٹی کاتنظیمی اجلاس ہوگا۔

مریم نواز پشاورمیں 15 مارچ کو پارٹی کنونشن سےخطاب کریں گی اور 16 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا۔ پارٹی ترجمان کے مطابق لاہور ڈویژن میں 19 مارچ کو کنونشن اور 20 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہو گا۔ مریم نواز شریف 23 مارچ کو کوئٹہ جائیں گی اور ورکرزکنونشن کو خطاب کریں گی۔ 24 مارچ کو کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) کاتنظیمی اجلاس ہوگا ۔ کراچی میں ورکرز کنونشن 27 مارچ کو ہوگا جبکہ 28 مارچ کو پارٹی کاتنظیمی اجلاس ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے مطابق مریم نواز 11فروری کواسلام آباد میں پارٹی کنونشن سے خطاب کریں گی جبکہ 12 فروری کو اسلام آباد کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔