اسلام آباد/مریدکے ۔12 اگست (اے پی پی)مسلم لیگ ( ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے جس طرح پنجاب کے لوگ محبت کرتے ہیں اسی طرح خیبر پختونخوا کے لوگ بھی محبت کرتے ہیں، میں نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ لاہور کے بعد کے پی کے کا دورہ کریں، وہ بھی قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں ۔ ہفتہ کو یہاں سابق وزیرا عظم محمد نواز شریف کی استقبالیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا ایک سیاسی مخالف کچھ سالوں سے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رھا ہے اور اس خواب کی تعبیر کے لیے سازشیں کررہا ہے ، میں ان سے کہتا ہوں کہ وزیر اعظم کی کرسی کے خواب دیکھنے اور سازشیں کرنے سے نہیں ،عوام کی خدمت ،محبت اور ووٹ سے ملتی ہے۔