مسلم لیگ ( ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کی مریدکے میں ریلی سے خطاب

اسلام آباد/مریدکے ۔12 اگست (اے پی پی)مسلم لیگ ( ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے جس طرح پنجاب کے لوگ محبت کرتے ہیں اسی طرح خیبر پختونخوا کے لوگ بھی محبت کرتے ہیں، میں نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ لاہور کے بعد کے پی کے کا دورہ کریں، وہ بھی قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد/مریدکے ۔12 اگست (اے پی پی)مسلم لیگ ( ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے جس طرح پنجاب کے لوگ محبت کرتے ہیں اسی طرح خیبر پختونخوا کے لوگ بھی محبت کرتے ہیں، میں نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ لاہور کے بعد کے پی کے کا دورہ کریں، وہ بھی قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں ۔ ہفتہ کو یہاں سابق وزیرا عظم محمد نواز شریف کی استقبالیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا ایک سیاسی مخالف کچھ سالوں سے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رھا ہے اور اس خواب کی تعبیر کے لیے سازشیں کررہا ہے ، میں ان سے کہتا ہوں کہ وزیر اعظم کی کرسی کے خواب دیکھنے اور سازشیں کرنے سے نہیں ،عوام کی خدمت ،محبت اور ووٹ سے ملتی ہے۔

Leave a Reply