راولپنڈی ۔12دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں بڑا دھڑا استعفوں کے خلاف ہے، پیپلز پارٹی بھی اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے گی، وزیر اعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کرپشن کیسز پر بات چیت نہیں ہو گی، وزیراعظم نے عوامی مفاد میں کورونا کے پیش نظر جلسے جلوس تین ماہ کیلئے موخر کرنے …
مسلم لیگ ن میں بڑا دھڑا استعفوں کے خلاف ہے، وفاقی وزیر غلام سروسر خان

مزید خبریں
راولپنڈی ۔12دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں بڑا دھڑا استعفوں کے خلاف ہے، پیپلز پارٹی بھی اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے گی، وزیر اعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کرپشن کیسز پر بات چیت نہیں ہو گی، وزیراعظم نے عوامی مفاد میں کورونا کے پیش نظر جلسے جلوس تین ماہ کیلئے موخر کرنے کا کہا ہے، اپوزیشن کو ہٹ دھرمی نہیں کرنی چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صدر کیمپ آفس راولپنڈی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ جلسوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، جلسے جلوس کرنا اپوزیشن کا حق ہے، حکومت جلسوں سے خائف نہیں، وزیراعظم یہ کہتے ہیں کہ عوامی مفاد کیلئے جلسے جلوس تین ماہ کیلئے موخر کر دیئے جائیں، لوگوں کی جانیں خطرے میں نہ ڈالیں، کویڈ کا سیکنڈ فیز بہت خطرناک ہے، اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، احتیاط نہ کی گئی تو حالات خراب ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کو قومی ایشوز پر مذاکرات کی پیشکش کی ہے، کرپشن کیسز، نیب قوانین میں ترمیم اور نئے این آر او کے علاوہ ہر معاملے پر بات چیت کیلئے تیار ہیں تاہم اسے حکومت کی کمزوری نہ سمجھا جائے، انہوں نے کہا کہ استعفے دینا اچھی بات ہے، جو ہاتھ میں ہے وہ بھی جائے گا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے گی، مسلم لیگ (ن) میں بھی ایک بڑا دھڑا استعفے دینے کے خلاف ہے اور پنجاب کے بہت سے ایم پی اے اور ایم این اے جو اپنی لیڈر شپ کے بیانئے سے اتفاق نہیں کرتے وہ حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، اپوزیشن کے استعفوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک دکھاوا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، وزیراعظم واضح کر چکے ہیں کہ اپوزیشن استعفے دے ہم ضمنی الیکشن کرا دیں گے، ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دی، جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی، انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنانا وزیراعظم کا اچھا فیصلہ ہے، شیخ رشید اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے۔








