مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں ای سی ایل سے کسی مجرم کا نام نہیں ہٹایا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نواز شریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے، ہمارے لئے عدالتی فیصلے قابل احترام ہیں، اس معاملے میں جو بھی فیصلہ ہوگا ہم قبول کریں گے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ای سی ایل سے کسی …

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نواز شریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے، ہمارے لئے عدالتی فیصلے قابل احترام ہیں، اس معاملے میں جو بھی فیصلہ ہوگا ہم قبول کریں گے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ای سی ایل سے کسی مجرم کا نام نہیں ہٹایا گیا ہے لیکن حکومت نے اس معاملے پر بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک راستہ پیدا کیا ورنہ مجرم کو جانے نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے بھر پور تعاون پر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹایا جا رہا ہے تاہم (ن) لیگ کی طرف سے ان کی صحت پر بھرپور سیاست ہورہی ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ صحت پر سیاست کسی صورت قبول نہیں کی جاسکتی، شورٹی بانڈز دیں اور ان کا علاج کرائیں، واپس آکرشورٹی بانڈز واپس لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے رویے سے یہ تاثر پیدا ہورہا ہے کہ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب عدالتی فیصلے (ن) لیگ کے حق میں ہوں تو مان لیتے ہیں اور اگر ان کی حمایت میں نہ آئیں تو عدالتوں پر شک کرتے ہیں۔

مزید خبریں