مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آکر مشکل ترین حالات میں معیشت کو کاندھا دیا، چوہدری فیصل اکرام

137
Muslim League (N)
Muslim League (N)

سیالکوٹ۔13دسمبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں صوبہ اور عوام کی ترقی اور خوشحالی پر توجہ دینے کی بجائے انتشار کی سیاست کو فروغ دیا جس کے نیتجے میں معیشت کا پہیہ رک گیا اور عوام کی مشکلات میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا، مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آکر مشکل ترین حالات میں معیشت کو کاندھا دیا اور ان معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہو چکی ہے ، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا بھی آغاز ہوچکا ہے اور اب وقت ہے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عوام کی امنگوں کے مطابق کام کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب شاہ آباد کوٹھے ظفر وال روڈ کے افتتاح کے بعد عوامیاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جوانی ٹیپو، سابق یوسی چیئرمین معراج دین، وائس چیئرمین مظفر چیچی اور نائب صدر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی خالد بٹ کے علاؤہ اہلیان یونین کونسل جودھے والی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایم پی اے چودھری فیصل اکرام نے کہا کہ حلقہ کے پسماندہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کام کروائے جائیں گے اور منصوبوں کے معیار پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا ایک ایک پیسہ سوچ سمجھ کر خرچ کیا جائے گا تاکہ عوام الناس ان منصوبوں سے عرصہ دراز تک استفادہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے بغیر کسی التوا کے پایہ تکمیل کو پہنچے گے اور منصوبوں کی تکمیل میں تساہل اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ قبل ازیں رکن صوبائی وزیر چودھری فیصل اکرام کی شاہ آباد ظفر وال روڈ آمد پر اہل علاقہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا ، ان پر گل پاشی کی اور روایتی بینڈ باجے کے ساتھ بگھی میں بیٹھا کر علاقے کا دورہ کرایا۔