اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) متعدد چیلنجوں کے باوجود معیشت کی بحالی پر توجہ دے رہی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئی اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ چیلنجز پاکستان کی معاشی ترقی کو روک رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خراب معاشی حالت کی وجہ سے کوئی دوسری سیاسی جماعت حکومت بنانے کو تیار نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وزیراعظم کی متحرک قیادت ہے جس نے نہ صرف حکومت سازی کے چیلنج کو قبول کیا بلکہ معیشت کی بحالی کے لیے سخت محنت کی۔