مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب

Secretary Information Muslim League (N) Maryam Aurangzeb.
Secretary Information Muslim League (N) Maryam Aurangzeb.

لاہور۔7مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی مشاورت اور تجاویز پر 28 مئی کو پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا ۔28 مئی 1998 کے جوہری دھماکوں کو26 سال مکمل ہونے پر اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔

پارٹی قائدین کی مشارت سے 11 مئی کو ہونے والا جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ۔ پارٹی نے پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سالگرہ پورے قومی جذبے سے ملک بھر میں منانے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔