اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمدنوا ز شریف کی قیادت میں موجود ہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاکستان میں معاشی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے جس کے باعث ایک روشن اور تابناک مستقبل پاکستان کا منتظر ہے انہوں نے یہ بات اتوار کو ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی قصبے اسحاق پورا میں گیس کی فراہمی سے متعلق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بلا امتیاز بڑے میگا پروجیکٹس پر کام کیا جارہا ہے اور اس سارے عمل میں پاکستان کے پسماندہ علاقوں اوردیہی علاقوں کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔