مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اقلیتوں کو ایک نیا اعتماد دیا، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

230
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اقلیتوں کو ایک نیا اعتماد دیا ہے۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقلیتی ونگ کے اجلاس میں مریم نواز کی محبت کے جواب میں اقلیتوں نے ان کے ساتھ محبت کا جواب محبت سے دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مریم نواز کی اقلیتی ونگ کے اجلاس کے موقع پر اقلیتی رہنمائوں سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک تصویر نہیں بلکہ حقیقی ریاست کی شبیہہ ہے