مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا دورہ ساہیوال ۔ تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی، مریم اورنگزیب

102
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج (پیر) ساہیوال کا دو روزہ دورہ کریں گی اور تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔

پیر کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کی زیر صدارت کل (28 فروری) کو ساہیوال میں تنظیمی اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں پارٹی کے مقامی صدور اور جنرل سیکریٹری شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

مریم نواز سوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گی۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے یکم فروری سے تنظیمی دوروں کا آغاز کیا تھا، وہ بہاولپور، ملتان، ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژنز کے دورے کر چکی ہیں۔