مسلم لیگ (ن )کے امیداوار بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم منتخب، عہدے کا حلف اٹھا لیا

مسلم لیگ (ن )کے امیداوار بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد جموں و کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے اور وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔ جمعہ کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر چوہدری طارق فاروق کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوا

مظفر آباد۔28اگست (اے پی پی):مسلم لیگ (ن )کے امیداوار بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد جموں و کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے اور وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔

جمعہ کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر چوہدری طارق فاروق کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوا۔

مسلم لیگ(ن) کے امیدوار بیرسٹر افتخار گیلانی 30 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہو گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار عباسی نے 14 ووٹ حاصل کئے۔ بعد ازاں قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے سید افتخار گیلانی سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔