اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے مردم شماری کے راستہ میں روڑے نہیں اٹکانا چاہئیں، حسین حقانی کے اب بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں …
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے مردم شماری کے راستہ میں روڑے نہیں اٹکانا چاہئیں، حسین حقانی کے اب بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں قابلیت کے لحاظ سے وزیراعظم نواز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، انہوں نے دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کا خاتمہ جبکہ سی پیک جیسے قومی ترقی کے منصوبے شروع کرکے قوم پر پھول برسائے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ آصف علی زرداری کو حسین حقانی کے معاملہ پر وضاحت کرنا ہو گی، پیپلز پارٹی باقی معاملات کو چھوڑ کر حسین حقانی کے معاملہ پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کے اب بھی پیپلز پارٹی کی قیادت سے قریبی رابطہ اور تعلقات ہیں۔








