مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار وطن واپس پہنچ گئے، پاکستان کو معاشی بھنور سے نکالنے کی پوری کوشش کروں گا، اسحاق ڈار

173
وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سابق صدر مرحومہ نجمہ حمید کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے تغزیت کی

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار وطن واپس پہنچ گئے۔

طویل عرصہ لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچنے پر اسحاق ڈار نے پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اپنے وطن واپس پہنچ گیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف نے مجھے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں، پاکستان کو معاشی بھنور سے نکالنے کی پوری کوشش کروں گا، جس طرح ہم نے 1998-99ء اور 2013-14ء میں ملک کو معاشی بھنور سے نکالا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بڑی امید ہے کہ ہم معیشت کو درست سمت میں لے کر جائیں گے۔