اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ کمزور اداروں کی نجکاری سے ملک کو فائدہ پہنچے گا۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں صرف پوائنٹ سکورنگ کے لیے کمزور صنعتوں اور کمزور اداروں کی نجکاری کی حمایت نہیں کر رہیں۔ …
مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ کمزور اداروں کی نجکاری سے ملک کو فائدہ پہنچے گا۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں صرف پوائنٹ سکورنگ کے لیے کمزور صنعتوں اور کمزور اداروں کی نجکاری کی حمایت نہیں کر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں کے انتظام کو بہتر بنانے سے ملک کے لیے بہتر نتائج ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سمیت متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو سوچ وچار کا مظاہرہ کرنا چاہیئے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں ملک کے کمزور اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے کوئی بہتر حل تلاش کرنا چاہیئے۔ پی آئی اے کی نجکاری کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملکی فائدے کے لیے ادارے کو منافع بخش بنایا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے سیاسی جماعتوں کی حمایت کی ضرورت ہے۔







