مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر راجہ مشتاق منہاس کا سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز کی وفات پر اظہار افسوس

158

مظفرآباد ۔28اگست (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر راجہ مشتاق منہاس نے سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد عزیز ایک منجھے ہوے سیاستدان تھے،چوہدری محمد عزیز کی آزادکشمیر کے لیے بڑی خدمات ہیں، مرحوم مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما تھے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد عزیز کی وفات سے آزادکشمیر ایک قابل شخصیت سے محروم ہو گیا،آج مسلم لیگ ن کا ہر ورکر غمگین ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند اور پسماندگان و کارکنوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔