مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا ایف پی سی سی آئی میں تقریب سے خطاب

کراچی ۔ 25 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کے کھوئے ہوئے مقام کو واپس دلوانے میں اپنا کردار ادا کرینگے، کراچی کے لیے صوبائی فنڈز پر انحصار نہ کیا جائے، صوبائی حکومت کےساتھ وفاقی حکومت کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا، 2013 میں اندرون سندھ میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، کراچی میں دہشت گردی، بھتہ مافیا اور …

کراچی ۔ 25 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کے کھوئے ہوئے مقام کو واپس دلوانے میں اپنا کردار ادا کرینگے، کراچی کے لیے صوبائی فنڈز پر انحصار نہ کیا جائے، صوبائی حکومت کےساتھ وفاقی حکومت کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا، 2013 میں اندرون سندھ میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، کراچی میں دہشت گردی، بھتہ مافیا اور بوری بند لاشیں ملنا معمول تھا تاہم ہماری حکومت نے کراچی سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن کیا جبکہ آج تک کراچی کو معاشی حق نہیں دیا گیا، 6 ماہ میں کراچی کا کوڑا کرکٹ صاف، تین سال میں گھر گھر پانی دینگے، پبلک ٹرانسپورٹ اور مسائل کے حل کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کرینگے،توانائی بحران کے باعث ملک کی برآمدات کونقصان پہنچ رہاتھا لیکن ہم نے پانچ سال کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی اور آج ہم لوڈشیدنگ فری ہوچکے ہیں، کالا باغ ڈیم ضروری ہے لیکن اسے قومی وحدت کی قیمت پر کسی صورت نہیں بننا چاہیے اس لئے ہم بھاشا ڈیم بنائیں گے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کو وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔