اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزر ثاقب مجید راجہ اور ممتاز دانشور و تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر)محمد خان مسلم لیگ (ن )آزادکشمیر میں شامل ہوگئے۔ہفتہ کو اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں دونوں رہنمائوں نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ( ن )میں شمولیت اختیار کی ۔اس موقع پر صدر مسلم لیگ( ن )آزاد کشمیر،اپوزیشن لیڈر …
مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزر ثاقب مجید راجہ اور ممتاز دانشور و تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر)محمد خان مسلم لیگ (ن )آزادکشمیر میں شامل

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزر ثاقب مجید راجہ اور ممتاز دانشور و تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر)محمد خان مسلم لیگ (ن )آزادکشمیر میں شامل ہوگئے۔ہفتہ کو اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں دونوں رہنمائوں نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ( ن )میں شمولیت اختیار کی ۔اس موقع پر صدر مسلم لیگ( ن )آزاد کشمیر،اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ن) میں شامل ہونے پر بریگیڈئیر محمد خان ، ثاقب مجید راجہ کو خوش آمدید کہتا ہوں ، مسلم لیگ ن کو ایک طاقت ملی ہے،آج اللہ کی ذات کے مشکور ہیں اور قیادت کی جانب سے شامل ہونے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،آج انہوں نے ایک تاریخی جماعت میں شمولیت اختیار کی جنہوں نے قیام پاکستان میں کامیابی حاصل کی تھی۔
شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہم منصفانہ غیر جانبدارانہ انتخابات چاہتے ہیں جس پر کوئی انگلی نہ اٹھائے،ۓ ہارنے جیتنے والے دونوں انتخابی نتائج کو تسلیم کرے ایسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں۔۔اگلا دور مسلم لیگ ن کا ہے۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ فیصل راٹھور صاحب آپ پر ہماری پوری نظر ہے،سٹیٹ لائف سے ہیلتھ کارڈ کو نکال کر غریب کا استحصال ہوا تو کسی صورت معاف نہیں کرینگے کمیشن خوروں کا حساب لینگے۔انہوں نے کہا کہ چوربازاری میں آپ کا ساتھ نہیں دینگے ، عوام کی بات کرینگے تو ساتھ دینگے،اگلی باری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی ہے کشمیریوں کے دلوں میں نواز شریف بستی ہے۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر نازک موڑ پر ہے ہم سمجھوتہ نہیں کرینگے،کل بھی مقبوضہ کشمیر کیساتھ تھے آج بھی کشمیر و پاکستان کیساتھ ہیں،مسئلہ کشمیر حل ہونے تک برصغیر میں امن نہیں آ سکتا۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے بریگیڈئیر محمد خان ، راجہ ثاقب مجید کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جو ہماری ٹیم کا حصہ بنے،ان کی شمولیت سے مسلم لیگ ن کو نئی قوت میسر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیاب کرینگے ۔راجہ ثاقب مجید نے کہاکہ تمام قائدین کا مشکور ہوں جو اس تقریب میں ہمیں عزت دینے کیلئے تشریف لائے اور عزت بخشی،مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے ، قائد اعظم پاکستان کو خودمختار طاقت ور دیکھنا چاہتے تھے ، اس کی تعبیر نواز شریف نے بنائی ،جب دنیا کا نواز شریف پر دباؤ تھا اس وقت نواز شریف نے ایٹمی پاکستان کا اعلان کیا اور دھماکے کئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نواز شریف کے وژن نے دنیا سے جوڑا،موٹرویز ، تعمیر و ترقی اور ہر کامیاب پاکستان کے پیچھے نواز شریف ، شہباز شریف کا ویژن ہے،پنجاب میں تعمیر و ترقی کا سفر مریم نواز شریف نے بھی جاری رکھا ہے جو نواز شریف کا راستہ ہے۔وسطی باغ سے تعلق رکھنے والے بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خان نےکہا کہ وہ نواز شریف اور شہبازشریف کے وژن سے متاثر ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں۔پاکستان کو سنوارنے میں ہمیشہ مسلم لیگ ن پیش پیش رہی ہے۔ بریگیڈیئر (ر) خان محمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کی ضامن جماعت ہے ۔








