روم ۔18دسمبر (اے پی پی):کیتھولک چرچ کے سربراہ اور مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ کے کیتھولک چرچ سے تعلق رکھنے والی دو مسیحی خواتین ( ماں، بیٹی )کو ہلاک کرنے کی مذمت کی ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق پوپ فرانسس نے غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردی ہے جس کا شکار ہولی فیملی کی دو خواتین بنی ہیں، ہمیں چاہیے کہ ہم امن کے لیے خدا سے دعا کریں۔
دونوں خواتین کو اسرائیلی فوج کے سنائپرز نے اس وقت نشانہ بنایا جب دونوں ماں بیٹی کانوینٹ جارہی تھیں۔ ایک کو نشانہ بنایا گیا تو دوسری اسے بچانے کے لیے آگے بڑھی، اسرائیلی فوجیوں نے اسے بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا،ان کے علاوہ سات افراد کےزخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔