مسیحی برادری کی دہشت گردی میں قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کرسمس امن ٹرین کی آمد کے موقع پر خطاب

198
APP93-25 LAHORE: December 25 – Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq talking to media after visiting Christmas Peace Train at Lahore Railway Station. APP

موجودہ حکومت کا کرسمس کے موقع پر امن ٹرین کا آغاز کرنا تاریخی اقدام ہے جس سے مسیحی برادری سمیت دنیا بھر میں امن کا پیغام گیا ہے‘ میڈیا پاکستان کا اصل چہرہ دکھائے، پاکستان میں اقلیتوں کو پورا تحفظ حاصل ہے اور پاکستان میں تمام مکاتب فکر کے لوگ محبت‘ امن‘ بھائی چارے اور اخوت کے ساتھ رہتے ہیں،مسیحی برادری کی دہشت گردی میں قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کرسمس امن ٹرین کی آمد کے موقع پر خطاب
دنےا کی پہلی کرسمس امن ٹرین کا اعزاز حکومت پاکستان کو حاصل ہوا ہے جس پر پوری مسیحی برادری کو خوش آمدید کہتا ہوں،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
لاہور۔25 دسمبر (اے پی پی )قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کرسمس کے موقع پر امن ٹرین کا آغاز کرنا تاریخی اقدام ہے جس سے مسیحی برادری سمیت دنیا بھر میں امن کا پیغام گیا ہے‘ میڈیا پاکستان کا اصل چہرہ دکھائے۔ وہ اتوار کے روز ریلوے سٹیشن لاہور پر پاکستان ریلوے ‘ محکمہ ٹورازم اور محکمہ انسانی حقوق کے اشتراک سے چلنے والی کرسمس امن ٹرین کی آمد کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘ مولانا عبدالخبیر آزاد‘ مسیحی رہنما فادر جیمز چنن و دیگر بھی موجود تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو پورا تحفظ حاصل ہے اور پاکستان میں تمام مکاتب فکر کے لوگ محبت‘ امن‘ بھائی چارے اور اخوت کے ساتھ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس کا دن ہمارے لئے عید کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی بھائیوں کے ہونٹوں پر مسکراہٹ آئی ہے اور اس سے ہماری خوشی بھی دوبالا ہو گئی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ امن ٹرین کے آغاز نے تمام دنیا کو یکجہتی کا پیغام دیا ہے اور پاکستان میں یکجہتی کا پیغام جاری رہے گا۔