مشال ملک کی یورپی یونین کے برطانوی ممبر پارلیمنٹ افضل خان کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کرد ی ہے، یاسین ملک سمیت حریت قائدین کے ساتھ جو ہو رہا ہے دنیا دیکھ رہی ہے،کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے بر سر پیکار ہیں،بھارت جبرو استبداد کے ذریعے ان کی آواز نہیں دبا سکتا،افضل خان …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کرد ی ہے، یاسین ملک سمیت حریت قائدین کے ساتھ جو ہو رہا ہے دنیا دیکھ رہی ہے،کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے بر سر پیکار ہیں،بھارت جبرو استبداد کے ذریعے ان کی آواز نہیں دبا سکتا،افضل خان جیسی شخصیات سے ہمیں امید ملتی ہے جنھوں نے یورپی پارلیمنٹ اور بر طانیہ میں مسئلہ کشمیر اور عالمی امن کے لئے آواز اٹھائی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو یہاں یورپی یونین کے برطانوی ممبر پارلیمنٹ افضل خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مشال خان نے کہا کہ بھرتی قابض افواج نے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے والے نہتے کشمیری عوام پر مظالم کی انتہا کر رکھی ہے عالمی برادری کی اس حوالے سے خاموشی افسوسناک ہے۔