مشتبہ شخص زیرِ حراست، صدر جو بائیڈن کی ڈونلڈ ٹرمپ کو محفوظ رکھنے پر سیکرٹ سروس کی تعریف

104
مشتبہ شخص زیرِ حراست، صدر جو بائیڈن کی ڈونلڈ ٹرمپ کو محفوظ رکھنے پر سیکرٹ سروس کی تعریف
مشتبہ شخص زیرِ حراست، صدر جو بائیڈن کی ڈونلڈ ٹرمپ کو محفوظ رکھنے پر سیکرٹ سروس کی تعریف

واشنگٹن ۔16ستمبر (اے پی پی):امریکا کے صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ٹرمپ کو حملے میں محفوظ رکھنے کی کوششوں پر سیکرٹ سروس کے کام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ شخص زیرِ حراست ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں صدر بائیڈن نے لکھا کہ مجھے میری ٹیم نے بریفنگ دی ہے کہ وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے سابق پر کیے گئے ایک ممکنہ قاتلانہ حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایک مشتبہ شخص زیر حراست ہے اور میں سیکرٹ سروس اور اُس کے قانون نافذ کرنے والے شراکت داروں کے کام اور سابق صدر اور ان کے آس پاس کے لوگوں کو محفوظ رکھنے کی کوششوں میں چوکس رہنے کے لیے سراہتا ہوں۔