سری نگر ۔ 2 مئی (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے ضلع بارہمولہ میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں تین شہریو ں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅں نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہاکہ بار بار لوگوں کو اس طرح قتل کیا …
مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے بارہمولہ میں تین شہریوں کے قتل کے شدید مذمت

مزید خبریں
سری نگر ۔ 2 مئی (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے ضلع بارہمولہ میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں تین شہریو ں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅں نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہاکہ بار بار لوگوں کو اس طرح قتل کیا جاتا ہے اور کسی کو معلوم نہیں کہ قاتل کون ہے کیونکہ وہ سرکاری بندوق بردار کہلاتے ہیںجنہیں بھارتی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوںنے کہاکہ تاہم یہ معاملہ شدید تشویشناک ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوںنے اقوام متحدہ سے اپیل کہ ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے واقعات کی غیر جابندارانہ تحقیقات کرائے۔








