مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے خواتین کارکنوں کو ہتھکڑیاں پہنا کر عدالت میں پیش کرنے کی مذمت

سرینگر ۔ 10 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک پرمشترکہ حریت قیادت نے دختران ملت کی سات اراکین کی گرفتاری اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ حصول کیلئے عدالت میں ہتھکڑیاں پہنا کر پیش کرنے کو لاقانونیت، پولیس راج اور اخلاقی دیوالیہ پن قراردیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمدیاسین …

سرینگر ۔ 10 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک پرمشترکہ حریت قیادت نے دختران ملت کی سات اراکین کی گرفتاری اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ حصول کیلئے عدالت میں ہتھکڑیاں پہنا کر پیش کرنے کو لاقانونیت، پولیس راج اور اخلاقی دیوالیہ پن قراردیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں خواتین اراکین کو عدالت میں ہتھکڑیاں پہنا کر پیش کرنے کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم بالخصوص خواتین کو حق خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں بدترین اذیتوں کے علاوہ قیدوبند کی صعوبتوں میں مبتلا کیا جارہا ہے

مزید خبریں