سرینگر۔15 ستمبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں رچائے جانے والے نام نہاد انتخابی ڈراموں سے کشمیریوں کا کوئی لینا دینا نہیں اوروہ اپنے پیدائشی حق ، حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ”حق خود ارادیت “کشمیریوں کا واحد نعرہ ہے اور مشترکہ حریت قیادت اس نعرے کے حق میں اور ڈھونک انتخابات کے خلاف ذرائع ابلاغ خاص طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے ایک زبردست مہم چلائے گی۔